چیف جسٹس (ر)افتخار چوہدری کے بھائی کی فاتحہ خوانی،چیف جسٹس گلزار احمد اورایس کے نیازی کی خصوصی شرکت

ایس کے نیازی نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے ان کے بھائی چوہدری اعجاز کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا
اسلام آباد (خبر نگار)
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیاجس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ، چئیرمین روز ٹی وی سردار خان نیازی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیاجس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور چئیرمین روز ٹی وی سردار خان نیازی نے شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے افتخار محمد چودھری سے فاتحہ بھی کی ۔ایس کے نیازی نے سابق چیف جسٹس سے ان کے بھائی چودھری اعجاز محمد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ اللہ تعالی اپ کو اور اپکی فیملی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔۔سابق چیف جسٹس نے سردارخان نیازی کو اپنے فیملی ممبرز سے بھی متعارف کروایا جبکہ ملکی اور عالمئ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دعا کی اس تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد خان، جسٹس مظہر عالم لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اور دیگر سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی