یوم شہادت: ’میجرعزیزبھٹی کی بہادری پاک فوج کو دفاعِ وطن کے عزم کو تقویت دیتی ہے‘

راولپنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: پاک فوج کے میجر عزیزبھٹی شہید نشان حیدرکا56واں یوم شہادت آج ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میجر عزیز بھٹی کے 56ویں یومِ شہادت کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پوری قوم میجر عزیزبھٹی شہیدکوسلام پیش کرتی ہے، عزیزبھٹی شہید نے مثالی قیادت اور بہادری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 1965کی جنگ میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا‘۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجرعزیزبھٹی کی قیادت میں بھارت کے لاہور حملےکو کامیابی سے پسپا کیا گیا، عزیزبھٹی کی بہادری ہمیں وطن کےدفاع کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔یاد رہے کہ سنہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اگلے مورچوں پر تعینات میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا تھا