جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ، این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ،

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جا سکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔