خیبر پختونخوا ؛ آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گھروں پر گری جس کے باعث 3 گھر تباہ ہو گئے مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور اس دوران 11 افراد لقمہ اجل بن گئے ، افسوسناک واقعے اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔