تورغر: شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ سے کئی مکانات تباہ، 11 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی مکانات تباہ ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔