زمینی حقائق کو سمجھنا ہو گا، ایس کے نیازی

اسلام آباد(روز نیوز رپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ جیسا کے میں ہر وقت یہ بات کہتا ہوں کہ تھیوری اور پریکٹکل میں میں فرق ہوتا ہے ، زمینی حقائق کچھ اور ہوتے ہیں اور ہم سوچ کچھ اور رہے ہوتے ہیں ۔سعید مہدی میانوالی کے بھی ڈی سی رہے میں انہیں وہاں سے لیکر آج تک جانتا ہوں ان سے زیادہ کسی کو تجربہ نہیں ہے ۔کہ کیسے چیزیں سمبھالی جاتی ہیں ۔اور کیسے چیزیں اجڑتی ہیں ۔ انہوں نے اجڑتے ہوئے باغات بھی دیکھے اور پھلتے پھولتے ہوئے بھی دیکھے ہیں ۔ان کے پاس اقتدار کے راز بھی ہیں ہم ان سے کوشش کریں گے کہ ملکی بہتری کے حوالے سے ان سے گفتگو ہو ۔
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔