پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انجینئرز کا صوابی میں مکمل شدہ منصوبوں کا معائنہ

پشاور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ مراد علی مہمند کی ہدایت پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انجینئر عمر شہزاد اور انجینئر پارس نے ضلع صوابی میں مکمل ہونے والے منصوبوں کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر صوابی میں طارق محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ٹیم نے ملک آباد، زیدہ، کلا بٹ اور باجا میں کرکٹ اکیڈمیوں، چھوٹا لاہور اور پابینی میں بیڈمنٹن ہال کا معائنہ کیا اور منصوبوں کی تکمیل اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے کرکٹ اکیڈمی میں نیٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر نیٹ کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے مکمل ہونیوالے منصوبوں کو آئندہ ہفتے ڈی ایس او صوابی کے حوالے کیا جائے گا.

پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے وزیراعلیٰ محمود خان ‘سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ خود ان منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں جس سے صوبہ بھر میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے کھیلوں کو بھرپور فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے اور ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ جائے گا اس کیساتھ باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے