سملی ڈیم میں حالیہ بارشوں سے پانی کی سطح میں اضافہ

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 11 ستمبر، 2021): سملی ڈیم میں پانی کی سطح میں گزشتہ دو دنوں کی بارشوں سے 15.20 فٹ سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا سملی ڈیم میں پانی کی سطح کئی روز سے مسلسل بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ہفتے سے سملی ڈیم میں 991.18 ایم جی ڈی سے زیادہ پانی شامل ہوا، جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد ٹوٹل ان فلو 1063 ایم جی ڈی ہے

مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کے مطابق پانی کی معقول مقدار اب دستیاب ہے اور پانی کے بحران میں کافی حد تک کمی آ ئی ہے اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شعبہ واٹر سپلائی پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے طویل المدت، درمیانی مدت اور مختصر المدت کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں 30 نئے کنویں اور درمیانی مدت کے دو چھوٹے ڈیم شامل ہیں

علاوہ ازیں سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور اسکے ضیاع سے اجتناب کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے