کراچی: لڑکی کیساتھ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار اسے ویڈیوز بنانے کے لیے اسلحہ دیتا اور موبائل میں گھماتا تھا، پولیس اہلکار نے نوکری دلانے کے بہانے گیسٹ ہاؤس میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق متعلقہ اہلکار کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔