نکیال میں پاگل کتے کا حملہ، ایک بچہ جاں بحق اور متعدد زخمی

نکیال میں تین روز کے دوران پاگل کتے نے 2 بچوں سمیت 10 افراد پر حملہ کردیاجس سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

نکیال میں کتے کے کاٹنے کے واقعات گزشتہ تین روز سے جاری ہیں،گزشتہ دنوں نکیال کےگاؤں میرہ جندروٹ میں پاگل کتا گھر میں گھس گیا، کتے نے دو بچوں پر حملہ کردیا جس سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا اور دوسرے بچے کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

3روز کے دوران اب تک کتے کے حملےسے 2بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ انھوں نے حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔