قومی اسمبلی میں قانون سازی نہیںہو رہی ہے ، ایس کے نیازی

الزام تراشیوں کے علاوہ ایوانوں میں کچھ بھی نہیں ہو رہا ، پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ اس وقت جو سب سے زیادہ خرابی کر رہے ہیںوہ لوگ ہیں جو باہر سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں تحریک انصاف میں وہ وزراء ہیں اسمبلی میں 60آرڈیننس پاس ہوئے ہیں ۔31نکات پر قانون سازی ہوئی ہے وہ بھی ملکی دفاع کی خاطر کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس میں بلوں کے حوالے سے بات ہی نہیں ہوتی ، یہ ہوتا ہے کہ توں چور ہے کہ توں چور ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ ن لیگ میں ایسا کیا جھگڑا ہے کہ لوگ کہتے ہیں ایک مسلم لیگ ش کی ہے تو دوسری ن کی ہے ۔آپس میں آخر ایسا کیا مسئلہ ہے ۔جب شہباز شریف آتے ہیں مریم نواز نہیں آتی ، اور جب مریم نواز آتی ہیں توشہباز شریف نہیں آتے ،
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔