کنکرنٹ لسٹ کے خاتمے سے وفاق کمزور ہو گیا، ایس کے نیازی

سب اس حقیقت کو جانتے ہیں لیکن آج تک اس معاملے پر بحث نہیں ہوئی
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)مختلف سیاستدان میرے پروگرام میں آتے رہے اور انہوں نے اٹھارویں ترامیم کے حوالے سے گفتگو کی ، خصوصی طور پر کنکرنٹ لسٹ جس کو میں نے پوائنٹ آئوٹ کیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے یہ لسٹ اٹھارویں ترمیم میں ڈالی تھی آصف علی زرداری اور نواز شریف نے اسے ختم کرا دیا ۔کیونکہ اس لسٹ کے ختم ہونے سے وفاق کمزور اور صوبے مضبوط ہوتے تھے ، اس وجہ سے انہوں نے صوبوں کو مضبوط کیا اور وفاق کو کمزور کیا ۔بہت سارے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماء اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ لیکن بد نصیبی یہ ہے کہ اس پر آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
ان خیالات کا اظہار روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔