راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارکے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔احتساب عدالت میںسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارکے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی ۔

دور ان سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،شریک ملزم رسول خان محسود نے بریت کی درخواست دائر کر دی ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش نہ ہوئے ۔ وکیل راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ احتساب عدالت پہلے ہماری درخواستوں پر فیصلہ کرے۔ ایڈووکیٹ ارشد تبریز نے کہاکہ نیب نے ضمنی ریفرنس میں کی ملزمان کے نام بھی نکال دی جائے۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ درخواستوں پر آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل ہونگے۔ احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 28ستمبر تک ملتوی کر دی۔