شہباز شریف اور ڈار نے مجھے دیکھ کر گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

نواز شریف نے کہا نہیں شہباز شریف تم گاڑی چلائو ، سعید مہدی کی گفتگو
اسلام آباد (روز نیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے کہا کہ آپ نے جب گاڑی میں بیٹھے تھے تو نواز شریف کو 18ویں ترمیم کے حوالے سے کہا تھا ۔ تو سعید مہدی نے کہا کہ ایسا ہوا کہ شہباز شریف صاحب تھے اسحاق ڈار تھے ، میاں نواز شریف تھے میں تھا تو نواز شریف صاحب ایئرپورٹ جارہے تھے وہاں سے انہوں نے اندر جانا تھا میں ان سے ملنے گیا ہوا تھا ۔مجھے علم نہیں تھا کہ وہ لندن جارہے ہیں ۔میں نے کہا کہ میاں کہ مجھے پتا نہیں تھا کہ آپ کے پاس وقت ہے تو میں ملنے آ جائوں تو میاں صاحب نے کہا کہ کوئی بات نہیں ۔اسحاق ڈار اور شہباز شریف نے مجھے دیکھ کر کہا کہ ہم دوسری گاڑی میں آ جاتے ہیں نوازشریف نے کہا کہ شہباز شریف آپ گاڑی چلائیں میاں صاحب آگے بیٹھ گئے میں اور اسحاق ڈار پیچھے بیٹھ گئے ، میاں صاحب نے اسحاق ڈار کو 18ویں ترمیم کے حوالے سے مبارکباد دی تو اس پر میں نے کہا کہ اگر آپ اٹھارویں ترمیم پر مبارکباد دے رہے ہیں تو میری خواہش ہے کہ اگر مجیب الرحمان ہوتے تو انہیں بھی 6نکاتی ایجنڈے پر مبارکباد دے دیتے ۔