لاہور میں راہ چلتی خواتین سے غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور کے علاقے سمن آباد سے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم یاسر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں یوم آزادی والے روز گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جبکہ ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان کو چنگچی رکشے پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

مینار پاکستان سے متصل گریٹر اقبال پارک کے واقعے کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 150 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان کی شناخت پریڈ کروائی گئی تھی۔