الحمداللہ تربیلا ڈیم انتہائی سطح تک بھر گیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الحمداللہ گزشتہ روز تربیلا ڈیم انتہائی سطح تک بھر گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ خراب موسم کی صورت حال کے باوجود گزشہ روز تربیلا ڈیم بھر گیا۔ ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ یہ زراعت اور ہائیڈل جنریشن کے لیے اچھا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ واٹر ریگولیشن کو بہتر بنانے کے لیے واپڈا اور ارسا کو سراہاتا ہوں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے مؤثر معاشی پالیسی کے ثمرات بھی موصول ہورہے ہیں، جولائی میں برآمدات 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ دو روز قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ‌ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھاکہ کہ وزیراعظم کے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جولائی میں 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں ، برآمدات میں اضافہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے۔