تمام ساسی و عسکری قیادت کراچی میں موجود ، شہر قائد کے حوالے سے اچھے فیصلے کرنا ہونگے ، ایس کے نیازی

مسلم لیگ(ن)اہم اپوزیشن ہے ، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے میں آصف علی زرداری نے بہت محنت کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہو گئے ہیں، پی پی کا کوئی مستقبل نہیں
ڈگریاں مسائل حل نہیں کرتیں ، شہر اقتدار کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں، حکومت کی خوش قسمتی کہ ن لیگ میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں
شہباز شریف ، زرداری سے ملنے کراچی چلے گئے ، مگرنیب میں پیش ہوتے ہوئے ان کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے ،” ن “ لیگ میں اختلاف ختم ہو جائے تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی
عمران خان نیک نیت اور محتنی آدمی ہیں، حکومت کو اصل مسائل کا ہی نہیں ہے ، اپوزیشن کو اہل اقتدار کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ، ” سچی بات “ میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اہم اپوزیشن پارٹی ہے ، زرداری نے بڑی محنت سے پیپلزپارٹی کو ختم کر دیا ہے ، خاقان عباسی نے میرے پروگرام کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکھٹے نہیں ہو سکتے ، نہ عدم اعتماد ہو سکتا ہے ، ہمیں انتخابات کا انتظار ہی کرنا پڑے گا ، شہباز شریف ، زرداری سے ملنے چلے گئے ، لیکن نیب جانے کیلئے کہتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں، شہباز شریف میرے شاگرد ہیں، میں نے ان کو سوئمنگ سکھائی ، ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا کہ زمینی حقائق تسلیم کرنا ہونگی ، ڈگریاں مسائل حل نہیں کریں گے ، 18ویں ترمیم پر بحث ضروری ہے ، شہر اقتدار کی سڑکیں ہی کھنڈرات بنی ہوئی ہیں، حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، عمران خان نیک نیت آدمی ہیں، ن لیگ میں دراڑیں ہیں، یہ حکومت کے لئے اچھا ہے ، مل گئے تو حکومت کو مشکلات پیش آئیں گی، حکومت کو اصل مسائل کا علم ہی نہیں ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو قانون سازیاں ہوئی وہ حکومت کرا لیتی ہے ، عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے ، کراچی میں وزیر اعظم ، آرمی چیف ، زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام قیادت موجود ہو گی ، سب کو متحد ہوکر شہر قائد کے حوالے سے اچھے فیصلے کرنے ہونگے ۔
ایس کے نیازی