کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد سے زائد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 22.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 9059 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2047 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں مثبت کیسز کی شرح 22.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 4.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13.43 فیصد رہی اور صوبے میں 24 گھنٹوں میں 43 افراد انتقال کرگئے۔