سندھ کی نجی اورسرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کردی گئیں

کورونا کیسز میں اضافے پر سندھ کی نجی اورسرکاری جامعات 31 جولائی تک بند کردی گئیں۔

جامعات بند کرنےکا نوٹیفکیشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلےکے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویزکی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق 31 جولائی تک سندھ کی تمام نجی و سرکاری بند رہیں گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر اسکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی بھی شام 6 بجے تک اجازت دی ہے۔