لاہور میں ماربل کی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی چوری

لاہور چائنا اسکیم گجرپورہ میں ماربل کی فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 3 ڈاکو آئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہناہے کہ تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔