مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والا شخص چاقو سمیت گرفتار

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا کہنا ہے مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہوا، دارالعلوم کورنگی میں فجر کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت مانگی، محافظوں نے تلاشی لی تو اس کی جیب سے چاقو برآمد ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص نے بتایا کہ وہ گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا اور دعا کروانے آیا تھا، گرفتار شخص سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔