ترجمان پاک فوج کا حوالدار لالک جان نشانِ حیدر کے یومِ شہادت پر پیغام
ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے یوم شہادت پر کہا کہ قوم لالک جان نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، لالک جان نے 7 جولائی 1999 کو کارگل میں اپنی زندگی مادر وطن کے دفاع کے لیے قربان کی، ان کی جرات اور بے لوث قربانی وطن کے محافظوں کےلیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔