سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سائنو ویک کی خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد لائی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق عالمی مارکیٹ سے این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری کر رہا ہے اور سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے، این سی او سی کے زیر اہتمام ویکسین کی خریداری کر رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین ملک بھر کے ویکسی نیشن مراکز میں پہنچائی جائیں گی، ویکسین کو ویکسی نیشن مراکز تک پہنچانے کے انتظامات کیے جاچکے ہیں، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسی نیشن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔