کلبھوشن کیس: ’بھارت عالمی عدالت کے فیصلے کو غلط بیان کر رہا ہے‘

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تناظر میں بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غلط بیان کر رہی ہے اور بھارت، پاکستان کی فراہم کردہ قانونی معاونت سے فائدہ اٹھانے سے ازخود انکاری ہے خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ بھارت چاہتا ہے کہ اسے کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی نہ ملے، اس آڑ میں وہ پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔