وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا