’مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹراختر نذیر نے کہا ہےکہ مردم شماری کے نتائج آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔

لاہور میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیرکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشدبیگ نے بریفنگ دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورحکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقادکیلئے پرعزم ہیں جب کہ مردم شماری نتائج آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں