ننکانہ صاحب میں 14 سالہ لڑکے کا قاتل اس کا بہنوئی نکلا

ننکانہ صاحب: پولیس نے 12 روز قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملنے والی 14 سالہ لڑکے کی لاش کی تحقیقات کے بعد قتل کا سراغ لگالیا۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ مقتول اکرام کا قاتل اس کا اپنا بہنوئی نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم ظہور کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا مقتول اکرام کوپتاچل گیا تھا چنانچہ اس کے بہنوئی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقتول اکرام پر تشدد کیا اور پھر اسے قتل کر یا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظہور منشیات فروش ہے جس سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔