ستمبر کے بعد امریکہ کو کوئی آپشن دیا جاتا ہے تو حکومت وقت سے پہلے روانہ ہو گی ، نعیم لودھی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر)نعیم لودھی نے کہا کہ فضائی اور زمینی راستہ دینے کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں تو میرا اندازہ یہ ہے کہ پینٹا گون نے جو بات کی ہے اس کی ابھی تک تردید نہیں آئی ، امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے افغانستان سے نکلنا ہے، اس حوالے سے معاہدہ ہواہو گا کہ پاکستان نکلنے کیلئے فضائی اورزمینی راستہ دے ، جو صورتحال افغانستان کی اور پاکستان کے سیاسی حالات ہیں ان کو دیکھا جائے تو ستمبر کے بعد کوئی آپشن امریکہ کو دیا جاتا ہے تو حکومت وقت سے پہلے ختم ہو جائے گی، آپ یہ دیکھیں کہ اگر اشرف غنی بھی پاکستان حمایت کرتا ہے اس کو سپورٹ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہارے ہوئے کو فیور دے رہیں اور جیتے ہوئے لوگوں کو نظر انداز کررہے ہیں ، ان معاملات میں آپ سی پیک سے دو ر ہو جائیں گے اور روس اور چین سے تعلقات میں رخنہ آجائے گا، یہ بات سچ نہیں ہے اور اگر سچ ہے تو اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکے گا، نیازی صاحب آپ دیکھ لیں ہماری اندرونی سیاست کس طرح چل رہی ہے، ایک مرتبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے شوشا چھوڑا گیا، عوام کی جانب سے سخت ایکشن آیا، مسئلہ کشمیر کو دیکھ لیں اس پرعوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا، ہ میں اپنی سیکیورٹی اور فارن پالیسی کو پورا کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کی قرا ردادیں موجودہیں ان کے تحت مسائل حل ہونے چاہئیں ،ا ٓپ چیک کر لیں کون کون آپ کیلئے درد سر بن رہا ہے،اور ان کی کوئی سرپرستی کررہا ہے، کیا ان ڈی ایس اور را نہیں پشت پناہی کررہی ، افغان طالبان اکیلے نہیں وہ سب سے بات کررہے ہیں ، ہ میں لوگوں کو سہولیات دینا چاہئے ، اگر کوئی ایسا ویسا فیصلہ کیا تو طالبان افغانستان میں ہی نہیں پاکستان کے اندر سے بھی پیدا ہو جائیں گے، سیاسی رہنما دیکھیں کہ عوام کیا چاہتے ہی، قرا داد پاکستان ہمارے آئین کا حصہ ہے اور اسکے کے تحت حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، ہم نے اس کو فالو کرنا ہے جو عوام چاہے گی وہ ہی ہوگا ، ہمارے لوگ دین کی طرف راغب ہیں ، انشاء اللہ کوئی اللہ کا بندہ آئے گا اور وہ معاملات درست کرے گا، ہماری فلاح وبقا اسی میں ہے کہ ہم اپنی بنیادی اثاث سے نہ ہٹیں ۔