نیازی صاحب رنگ روڈ کے حوالے سے آپ کے تحفظات درست

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب رنگ روڈ کے حوالے سے آپ کے تحفظات کا علم ہو گیا ، اور آپ نے جو جو نشاندہیاں کیں ہیں ان کو ہم دیکھیں گے، یقینی طور پر زمین کم اور فائلیں زیادہ فروخت ہونا مسئلہ ہے ، رئیل سٹیٹ میں ایک بلیک اور ایک واءٹ بزنس ہوتا ہے ، جو فائلیں بیرون ملک بیچی گئی ہیں ، اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں ، سی ڈی اے کو بھی چاہئے کہ وہ ایل او پی اور این او سی کو سپیڈ اپ کرے ، نیازی صاحب آپ کا میڈیا گروپ بہت اچھا ہے اور انتہائی اچھی اور تحقیقاتی رپورٹیں آپ شاءع کرتے رہتے ہیں ، آپ دیکھ لیں رنگ روڈ سکینڈل آیا تو زلفی بخاری نے استعفیٰ دیدیا ۔