ہماری خارجہ پالیسی بہترین ، معیشت مضبوط ہور ہی ہے ،ریاض فتیانہ

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ، ہماری خارجہ پالیسی بہترین، اسرائیل کو جنگ بندی کرنا پڑی، کرونا کی صورتحال بھی قابو میں آرہی ہے ،معیشت بھی بہتر ہور ہی ہے جبکہ دنیا بھر کی معیشت اس خسارے میں جارہی ہے، بیرون ملک سے زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہورہاہے، حالانکہ معاشی طور پر کرونا کی وجہ سے مسائل درپیش تھے لیکن انہیں کنٹرول کیا گیا ،روپیہ بھی مستحکم ہو رہاہے، تمام اشارے مثبت ہیں ، پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ، جہانگیر ترین پارٹی سے علیحدہ نہیں وہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان ان کا قائد ہے، انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ہم نے کوئی پارلیمانی لیڈر نہیں ترجمان بنائے ہیں ، پارٹی تقسیم نہیں ہو رہی ہے، چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں ، جو گلے شکوے تھے وہ دور ہو گئے ہیں ، جو رہ گئے ہیں وہ بھی دور ہو جائیں گے، انتظامی معاملات بھی کنٹرول میں آچکے ہیں ، چوہدری نثار کے حلف کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ چونکہ آرڈیننس آچکا ہے حلف نہ اٹھائے وہ ڈی سیٹ ہو سکتا ہے ، اس کیلئے ٹائم فریم دیدیا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں ، وہ آئین وقانون کے تحت فیصلے کرتی ہیں ، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کرتی اور قانون کی بالادستی پر یقین رکتھی ہے ۔