قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا خوش آئند ہے،ایس کے نیازی

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں ایس کے نیازی نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے جو ایک لنگر گپ چل رہی ہے اللہ تعالیٰ کرے وہ درست نہ ہو، کیونکہ سیکیورٹی معاملات اور دیگر اہم معاملات ہیں ، قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا خوش آئند ہے، صبح سے اس حوالے سے پورے ملک میں ایک سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس بارے میں تصحیح کرے اور عوام کو بتائے کہ حقائق کیا ہیں ،ایسے شکوک شبہات پیدا نہیں ہونے چاہئیں ،پڑھے لکھے لوگوں میں اس حوالے سے تشویش لاحق ہے، میری درخواست ہے کہ حکومت کنفوژن دور کرے اور قوم کو ان معاملات میں شامل حال کرے ۔