سی ڈی اے کا چیئرمین اچھا آدمی ، ممبرز ایماندار آدمی ہیں

سلام آباد(روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کا چیئرمین اچھا آدمی ہے ، ممبر ایماندار آدمی ہے مگر دیگر اسٹاف کام میں رکاوٹیں ڈالتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری کا عالم ہے ، اخبار میں اشتہار دیں تو کل سو ٹاءون پلانر آجائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نے رنگ روڈ کے حوالے سے بروقت نشاندہی کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ، بھلا ہو وزیر اعظم کا انہوں نے ایکشن لے لیا، میں اپنے اخبارات میں مختلف ایشو کو اجا گر کرتا رہتا ہوں ِ، وزیر اعظم حب الوطنی پر کوئی شک نہیں ، دیگر ایشوز علیحدہ ہیں ، عمران خان چاہتے ہیں کہ وہ کام کریں لیکن ان کی ٹیم کی قابلیت قابل ذکر نہیں ہے ۔