پشاور: رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

پشاور رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور رنگ روڈ پرتیز رفتار کار اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

رنگ روڈ ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔