سندھ: آج سے مغرب کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد

کراچی: سندھ بھر میں آج مغرب کے بعد سے بلا ضرورت باہر گھومنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

پولیس کو بھی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کی ہدایت صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا بیان دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہناہےکہ سختی کرتے ہیں تو کاروباری طبقہ ناراض ہوتا ہے، سختی نہ کریں تو میڈیا کہتا ہے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی انہوں نے کہا کہ مغرب کے بعد لوگوں کے غیر ضروری نکلنے پر پابندی ہوگی۔