پیپلزپارٹی کی پالیسی ہے نہ کام کرینگے نہ کرنے دینگے، اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی حکومت کی پالیسی یہی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے ۔ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں ٹائم چاہیے ،پیپلزپارٹی کو یہاں 50 سال ہوگئے ہیں،دوسروں کو کام کرنے سے روکنےکی ان کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیس دن میں گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپوراور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ ایک سوال پر اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے نہ ایسا ارادہ ہے اور نہ وزیراعظم جہانگیر ترین کو ایسی کوئی رعایت دیں گے جو وہ عام آدمی کو نہیں دے سکتے۔