آزاد معاشی ماہرین نے 3.94 فیصد شرح نمو کو غیر حقیقی نمبر قرار دیدیا

آزاد معاشی ماہرین نے 3.94 فیصد شرح نمو کو غیر حقیقی نمبر قرار دے دیا۔ ماہر معاشیات اکبر زیدی کا کہنا تھا یہ بالکل عجیب و غریب نمبر ہے، یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جولائی کے بعد جو نمبرز آئیں گے وہ 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ماہر معیشت خرم شہزاد نے شرح نمو کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان نمبرز پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ خٰیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین عزیز نے ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران عوام کو رواں مالی سال کے دوران 3.9 فیصد اور اگلے مالی سال کے دوران 5 فیصد معاشی ترقی کی نوید بھی سنائی ہے۔