پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک قرار

اسلام آباد وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے ،پاکستان میں افغان مہاجرین کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں۔ منگل کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی وبا کورونا کے دوران مہاجرین اور دوسرے بے گھر ہونے والے افراد کی حالت اور عالمی تعاون کی ضرورت کے عنوان پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب وڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 40سال سے افغان مہاجرین کوپناہ دی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اب بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہے،پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے ،پاکستان میں افغان مہاجرین کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں۔