کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا کے بڑھٹے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کراچی میں سخت پابندیاں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ساحل اور تفریحی پارکس مزید دو ہفتے بند رہیں گے جب کہ بازار شام 6 بجے بند ہوں گے اور شادی ہالز پر تالا رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 اموات، 3 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ

این سی او سی کے فیصلے کے برخلاف سندھ میں آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ شہروں کے درمیان چلنے والی بسیں 50 فیصد نشستیں خالی رکھ کر چلیں گی جب کہ اسکول کورونا کی صورتِ حال میں بہتری پر ہی کھلیں گے ۔