شکارپور ، دوگروہوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

سندھ کے ضلع شکار پور کےگاؤں شاھیم مارفانی میں دو گروہوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پرپیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان گنوا بیٹھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پرپہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔