رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ورکرز ترسیلات میں 29 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق تارکین ہم وطنوں نے مسلسل گیارہویں مرتبہ 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پاکستان بھیجی ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق اپریل میں ورکرز ترسیلات 2 ارب 77 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہیں اور اپریل میں سعودی عرب سے 66 کروڑ، عرب امارات سے 54 کروڑ، برطانیہ سے 43 کروڑ، امریکا سے 31 کروڑ، خلیجی ممالک سے 29 کروڑ اور یورپی یونین سے 25 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں ورکرز ترسیلات 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر رہیں جس دوران عرب امارات سے 5 ارب، برطانیہ سے 3.33 ارب، خلیجی ممالک سے 2.75 ارب، امریکا سے 2.21 ارب اوریورپی یونین سے 2.19 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق اپریل کی 2.77 ارب ڈالر ترسیلات ریکارڈ رہیں، رواں مالی سال جولائی میں 2.76 کروڑ ڈالربھیجے گئے تھے۔