اندرون ملک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لاگو

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اندرون ملک سفر کرنے والوں سے براہ راست ٹیکس وصول کرے گی۔ سی اے اے فی ٹکٹ مسافروں سے 600روپے وصول کرے گی۔
15مئی 2019 کے بعد 2سال کے لیے ایروناٹیکل چارجز ختم کیے گئے تھے۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی 2 سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔ شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔