پاکستان، ائیر پورٹ پر سراغ رساں کتے کورونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے

اسلام آباد ائیرپورٹ پرکورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے سراغ رساں کتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آج سے کتوں کی ٹیم کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کتوں کی ٹیم کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے کورونا مریضوں کی شناخت کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ یو اے ای حکومت نے کورونا کیسز کی شناخت کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔