کراچی، لوٹنے کیلئے آنے والا ڈاکو کار سوار شہری کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کار سوارکو لوٹنےکے لیے آنے والے ڈاکوؤوں کا ایک ساتھی کار میں بیٹھے شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکو کار سوار شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران کار سوار نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ علاقہ مکینوں نےدوسرے ملزم کو پکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر گزری کی مسجد میں معتکفین کے موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا مزیدبتانا ہے کہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزمان سمیت 3 افرادگرفتار کر لیا۔