ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی معیشت کا حصہ ہے، اکانومی ہوگی تو پبلک ہیلتھ فیڈ ہوگی،شہباز گل کا احسن اقبال کو جواب

اسلام آباد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی معیشت کا حصہ ہے۔احسن اقبال کے ٹوئٹر پر ڈاکٹر شہبازگل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی اکانومی کا حصہ ہے،اکانومی ہوگی تو پبلک ہیلتھ فیڈ ہوگی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جن ملکوں میں اکانومی بہتر ہے وہاں ہیلتھ بھی بہتر ہوتی ہے،بنیادی کیساتھ نفسیاتی ہیلتھ پر بھی توجہ ہوتی ہے، جیسا کہ یورپ میں اور اگر آپ وہاں ہوتے تو نفسیاتی علاج کی سہولت دی جاتی۔اسسے قبل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر ملک نے کرونا کو عوامی مسئلہ سمجھ کر اس سے نمٹنے کی کوشش کی،ہماری قیادت نے معیشت کا مسئلہ بنا کر مکمل نظر انداز کیا،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مرض اور معیشت دونوں ہاتھ سے نکل گئے۔