پاکستان میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 118 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40736 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3785 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18915 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 58 ہزار 25 تک جاپہنچے ہیں۔