پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں لاک ڈاؤن نافذ

پشاورکے علاقے حیات آباد فیز 6 میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے علاقے میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث علاقے میں لاک ڈاؤن لگایاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: شادی ہالز، بزنس سینٹرز اور بیوٹی پارلرز مکمل بند، نوٹیفکیشن جاری

سی سی پی او عباس احسن نے شہریوں سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیز 6 کے داخلی و خارجی راستوں پر صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے ساتھ نرمی کی جائے گی۔