سپریم کورٹ نے جسٹس فائر عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کر لی

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی۔ سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظر ثانی کی درخواست 6، 4 کے اکثریتی فیصلے سے منظور کرتے ہوئے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی امین نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ چھ جج صاحبان جنہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا ان میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس محمد امیر شامل ہیں۔

قبل ازیں کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ہم کیس کا فیصلہ یا تو آج ہی سنا دیں گے یا پھر کل سنا دیں گے۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی تھی، 19 جون کے عدالتی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجے کا فیصلہ سنایا تھا۔