کوئٹہ: شاپنگ سینٹر سیل کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت لیویز اہلکار زخمی

کوئٹہ میں ایک شاپنگ سینٹرکے باہر فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او، دولیویز اہلکار اور شاپنگ سینٹر کا ایک ملازم زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق اہلکارکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ سینٹرزکو سیل کرنے پہنچے تو شاپنگ سینٹر کے عملے نے اہلکاروں کو زدو کوب کیا، پتھراؤ کیا اور اسلحہ چھین لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ شاپنگ سینٹرزکے ملازمین نے چھینےگئے سرکاری اسلحے سےفائرنگ کی جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی اور 2 لیویزاہلکار زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے واقعےمیں شاپنگ سینٹرکا ایک ملازم بھی زخمی ہوا۔