لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

لاہور: ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق منظور موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ہربنس پورہ ڈور پھرنے سے انتقال کر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے پر علاقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔