کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات، حکومت سندھ کا فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے حکومت سندھ نے پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لیے حکومت سندھ نے وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 200 شہری گرفتار

خط میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔ حکومت سندھ کا خط میں کہنا ہے فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تیار ہے، کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کر دیں گے۔